Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اپنے مداحوں اور سعودی عوام کو بھولنا نا ممکن ہے‘

ایک ویڈیو میں اپنے گرمجوش جذبات کا اظہار کیا ہے(فوٹو ٹوئٹر)
برازیل کے ایلٹن جوس زیویئر گومز جنہوں نے تقریباً ایک دہائی چار سعودی کلبوں میں فٹبال کھیلتے ہوئے گزاری نے اپنے وطن واپس آنے کے بعد پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں مملکت کی طرف اپنے گرمجوش جذبات کا اظہار کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق برازیل کے شمال میں واقع سعودی عربین اکیڈمی جس کی بنیاد گومز نے رکھی تھی نے ایک طویل کیریئر کے دوران النصر، الفتح، القادسیہ اور الوحدہ کے لیے فٹبال کھیلے۔
گومز کی جانب سے پوسٹ کی گئی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں سعودی فٹبال شائقین نے کھلاڑی کے تبصرے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مملکت میں عزت دینے کا مطالبہ کیا۔
اکیڈمی کے اندر بنائی گئی اس ویڈیو میں عملے کو سعودی قومی ٹیم کے رنگوں میں ملبوس دکھایا گیا ہے،سعودی عرب کے نعرے اور تصاویر کے ساتھ نئے ہیڈ کوارٹر کی دیواروں کو سجایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اکیڈمی کے متعدد ہونہار بچے سعودی قومی ترانہ گاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ گومز نے سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے لیے اپنے پیار کا اظہار کیا ہو، اس سے قبل وہ اپنے باغ  میں سعودی عرب کا جھنڈا اٹھائے ہوئے نظر آئے تھے۔
انہوں نے اپنے گھر کے داخلی دروازے پر دو تلواروں، کھجور کے درخت اور انتھروپومورفک اونٹ پر مشتمل مملکت کا نشان بھی آویزاں کیا جو کہ اس کے آبائی شہر کے رہائشیوں کے لیے ایک تاریخی نشان بن گیا ہے۔
گومز برازیل میں ایلٹن عربیہ کے نام سے جانے جاتے ہیں، انہوں نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اپنے بیٹے اور بیٹی کی سعودی قومی ترانہ گاتے ہوئے ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی۔

میں نے اپنے بچوں کو سعودی عرب قومی ترانہ سکھایا ہے(فوٹو ٹوئٹر)

وائرل ہونے والی ویڈیو کے بارے میں ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اور یہ ایک چھوٹا سا حصہ ہے جو میں اس عظیم ملک کو واپس دیتا ہوں۔ میں نے اپنے بچوں کو سعودی عرب قومی ترانہ سکھایا اور آج کل میں کوشش کرتا ہوں کہ میں اس ملک کے بارے میں درست معلومات فراہم کروں جس نے بیرون ملک اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے آغاز سے مجھے گلے لگایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’اپنے مداحوں اور سعودی عوام کو بھولنا ناممکن ہے اور نہ ہی ان سالوں کو جو میں نے آپ کے ساتھ گزارے۔ میں اپنے جذبات کو بیان نہیں کر سکتا جب میں آپ کے پیغامات دیکھتا ہوں، آپ کا شکریہ۔ مجھے ہر ایک کی محبت پر بہت فخر ہے، میں آپ کو اور اپنے ملک سعودی عرب کو یاد کروں گا اور امید ہے کہ میں جلد ہی آپ کے پاس واپس آؤں گا۔‘
سعودیوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے ملک کے لیے گہرے جذبات کی تعریف کی اور شہزادہ سطام بن خالد آل سعود نے کہا کہ’سابق پروفیشنل کھلاڑی ایلٹن جوس جو کچھ کر رہے ہیں وہ ان کی سعودی عرب سے محبت اور احترام کی عکاسی کرتا ہے اور یہ یقینی طور پر تھا اس اچھے سلوک کا نتیجہ  ہے جو ان کے ساتھ روا رکھا گیا۔ وہ سعودی عرب کی ایک قابل احترام تصویر پیش کرتے ہیں جو  احترام اور تعریف کے مستحق ہے۔‘
یوسف الحماد نے کہا کہ ’ہم آپ سے محبت کرتے تھے اور ہم برازیل سے محبت کرتے تھے جب ہم نے دیکھا کہ آپ نے ہمارے لیے کیا کیا۔ آپ کو، آپ کے خاندان کو اور برازیل کو سلام۔ یہ بہت خوبصورت ہے اور آپ اپنے آداب میں زیادہ خوبصورت ہیں۔‘

شیئر: