Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ خالد بن سلمان نے آرمڈ فورسز جنرل سٹاف اور جوائنٹ فورسز کمانڈ کا دورہ کیا

عسکری اور دفاعی امور سے متعلق تمام پہلووں پر بریفنگ دی گئی(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے وزارت دفاع میں آرمڈ فورسز جنرل سٹاف اور جوائنٹ فورسز کمانڈ کا دورہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کا سعودی افواج کے چیف آف دی جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے خیرمقدم کیا۔
بعدازاں انہوں نے معاون نائب وزیر دفاع برائے ایگزیکٹو امور ڈاکٹر خالد بن حسین البیاری، ڈپٹی چیف آف دی جنرل سٹاف، قائم مقام کمانڈر جوائنٹ فورسز لیفٹننٹ جنرل مطلق بن سلمان العزیمہ،آرمڈ فورسز اور وزارت دفاع کے سینیئر افسران سے ملاقات کی۔

نائب وزیر دفاع نے جوائنٹ فورسز کمانڈ کا بھی دورہ کیا(فوٹو ایس پی اے)

 شہزادہ خالد بن سلمان کو جنرل سٹاف نےعسکری اور دفاع سے متعلق تمام پہلووں پر بریف کیا جس میں قومی مفادات اور اہداف سے متعلق تیاریوں کواجاگر کیا گیا۔
نائب وزیر دفاع نے جوائنٹ فورسز کمانڈ کا بھی دورہ کیا جہاں ان کا خیر مقدم لیفٹننٹ جنرل مطلق بن سلمان العزیمہ جوائنٹ فورسز کے سینیئر افسران اور یمن کی قانونی حکومت کی حمایت کرنے والی جوائنٹ فورس کے سینیئر افسران نے کیا۔
انہیں جاری کارروائیوں کے بارے میں بتایا گیا جسے انہوں نے سراہا جس کے بعد انہوں نے خطے کی سلامتی اور استحکام یقینی بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

مسلح افواج کی اعلی سطح پر تیاری پر فخرکا اظہار کیا(فوٹو ایس پی اے)

بریفنگ میں لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی، ڈاکٹر خالد بن حسین البیاری اور جوائنٹ فورسز کے افسران نے شرکت کی۔
دورے کے اختتام پر شہزادہ خالد بن سلمان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دی گئی ہدایت کے مطابق مسلح افواج کی اعلی سطح پر تیاری پر فخرکا اظہار کیا۔
انہوں نے ان کی تمام کوششوں پر ولی عہد کی طرف سے ستائش اور نیک خواہشات بھی دی ہیں۔

شیئر: