Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان میں دھماکے کے زخمی علاج کے لیے ابوظبی پہنچ گئے

یہ اقدام اماراتی اور لبنانی عوام کے درمیان برادرانہ رشتوں کا عکاس ہے(فوٹو وام)
شمالی لبنان کے شمالی شہر عکار میں فیول دھماکے کے متاثرین کو لے کر جمعے کو ایک ابوظبی پہنچی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق ’زخمیوں کو سپیشلائزڈ ہسپتالوں میں زیرعلاج رکھا جائے گا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ یہ اقدام اماراتی اور لبنانی عوام کے درمیان ان برادرانہ رشتوں کا عکاس ہے جو کہ متحدہ عرب امارات نے برادر ممالک کے ساتھ کسی بھی قسم کے حالات میں اصولی طرزعمل کے لیے رکھا ہے‘۔

زخمیوں کو سپیشلائزڈ ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے( فوٹو وام)

ابوظبی کے صحت حکام نے زخمیوں کو فوری علاج کے لیے سپیشلائزڈ ہسپتالوں میں داخل کیا ہے اور بہترین دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔
لبنان میں اماراتی سفارتخانے زخمیوں کوعلاج  کےلیے بھجوانے کےلیے ابوظبی کے حکام کے ساتھ رابطوں کا آغاز کیا تھا۔
یادر ہے کہ  لبنان کے شمالی شہر عکار میں ایندھن سے بھرے ٹرک کے پھٹنے سے ہونے والے دھماکے میں 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے  ریڈ کراس کے حوالے سے بتایا تھا کہ  20 لاشوں اور ٹینکر پھٹنے سے ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے سات سے زائد افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔‘

لبنان میں کئی مہینوں سے ایندھن کی قلت ہے( فوٹو وام)

ورلڈ بینک کے مطابق لبنان کو اس وقت 1850 کی دہائی کے بعد کے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے اور ملک میں کئی مہینوں سے ایندھن کی قلت ہے۔
 لبنانی فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس نے ہزاروں لیٹر گیسولین اور ڈیزل کو ضبط کر لیا ہے جو تقسیم کاروں کی جانب سے ملک بھر کے پمپس میں ذخیرہ کیا جا رہا تھا۔ 
ایندھن کی قلت کی وجہ سے بہت سے علاقوں میں صرف دن میں دو گھنٹے ہی بجلی دستیاب ہوتی ہے جبکہ کئی ہسپتالوں نے خبردار کیا ہے کہ بجلی کے بحران کی وجہ سے انہیں اپنی سروسز بند کرنا پڑیں گی۔

شیئر: