Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان میں انٹرنیشنل روبوٹ میلے میں سعودی عرب کی شرکت

’عالمی سمٹ 9 سے 12 ستمبر تک جاری رہے گی جس میں مختلف ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے‘ (فوٹو: سبق)
جاپان میں منعقد انٹر نینشل روبوٹ میلے میں سعودی عرب پہلی مرتبہ شریک ہو رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے روبوٹ کے متعدد ماہرین ملک کی نمائندگی کریں گے۔
جاپان میں عالمی سمٹ 9 ستمبر سے 12 ستمبر تک جاری رہے گی جس میں مختلف ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے۔
سمٹ میں سعودی عرب کی نمائندگی ڈاکٹر ناہد صدقی کی سربراہی میں انجینئر حسام الزہرانی، انجینئر مشعل الحربی اورانجینئر شہد بخش کریں گے۔
سمٹ کے پہلے حصے میں روبوٹوں کے درمیان عالمی مقابلہ ہوگا جبکہ دوسرے حصے میں انتہائی جدید روبوٹ کی نمائش ہوگی۔

شیئر: