Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جبل شدا پر سرخ شفق کا دلفریب منظر

’تصویر کے لیے جادووئی گھڑی دیکھنا ہو تو غروب آفتاب سے کچھ دیر قبل اور بعد میں دیکھی جاسکتی ہے‘ (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں ایک مقامی فوٹو گرافر نے سطح سمندر سے 1700 میٹر بلندی پر واقع جبل شدا پر غروب آفتاب کے وقت شفق کے سرخ رنگوں کے مناظر کو کیمرے میں محفوظ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
العربیہ کے مطابق فوٹو گرافرعلی الشدوی نے کہا ہے کہ ’یہ پہاڑ سعودی عرب کے جنوب مغرب میں الباحہ کے علاقے کی المخواہ کمشنری میں واقع ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’المخواہ کے مناظر ان ایام میں بہت خوبصوت اور دلفریب ہوتے ہیں‘۔
وہ ان مناظر کو غروب آفتاب کے پس منظرکے ساتھ محفوظ کرنے کے لیے مغرب سے کچھ دیر قبل جبل شدا کی طرف روانہ ہوگئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مجھے طلوع اورغروب آفتاب کے مناظر بہت پسند ہیں۔ فوٹو گرافروں کے لیے یہ اوقات سنہری گھڑیاں ہوتی ہیں‘۔
’طلوع اورغروب آفتاب کے وقت افراد اور قدرتی مناظرکے جادوئی مناظر سامنے آتے ہیں‘۔

’طلوع اورغروب آفتاب کے وقت افراد اور قدرتی مناظرکے جادوئی مناظر سامنے آتے ہیں‘( فوٹو: العربیہ)

’سنہری گھڑی یا تصویر کے لیے جادووئی گھڑی دیکھنا ہو تو غروب آفتاب سے کچھ دیر قبل اور بعد میں دیکھی جاسکتی ہے‘۔
’ اس وقت کا دورانیہ مختصر ہوتا ہے۔ اس وقت سورج کا رنگ سرخ اور زمین پرمنظر دلفریب ہوتا ہے‘۔

شیئر: