Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 53 ہزار ٹیسٹ

 متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 22 ہزار 292 ہوگئی ہے(فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئےکیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ سنیچر کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں 984 نئے مریض سامنے آنے ہیں۔
نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 22 ہزار 292 ہوگئی ہے۔ 
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 3 لاکھ 35 ہزار 439 ٹیسٹ  کیے گئے‘۔ 
 متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار 475 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 11 ہزار 134 ہوگئی ہے۔ 
بیان کے مطابق’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے مزید ایک مریض چل بسا، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 45 ہوگئی‘ ۔
وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔ 
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 49 ہزار 919 خوراکیں دی گئی ہیں‘ ۔ 
اب تک مجموعی طور پر ایک کروڑ 84 لاکھ 5 ہزار 147 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

شیئر: