Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانی منقطع  ہونے کی صورت میں آن لائن شکایت کا طریقہ

’صارفین ماہانہ پانی کی مقدار کا بھی تعین کرسکتے ہیں جن کی انہیں ضرورت ہوگی‘ (فوٹو: عاجل)
پانی کمپنی نے کہا ہے کہ پانی کی سپلائی منقطع ہونے کی صورت میں آن لائن شکایت کی جاسکتی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق کمپنی نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ شکایت کا اندراج ویب سائٹ پر ہوگا‘۔
’سب سے پہلے لاگن ہوں، شکایات پر کلک کریں، شکایت کی نوعیت پر کلک کریں، درخواست پر کلک کریں، درخواست لکھیں اور روانہ کردیں‘۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ’صارفین اپنے بل پر شکایات بھی کرسکتے ہیں نیز صرف کئے جانے والے پانی کی مقدار بھی دیکھ سکتے ہیں‘۔
’ویب سائٹ کے ذریعہ پانی لیک ہونے یا سپلائی میں مشکلات کا اندراج بھی کرواسکتے ہیں‘۔
’صارفین ماہانہ پانی کی مقدار کا بھی تعین کرسکتے ہیں جن کی انہیں ضرورت ہوگی‘۔
’اس کے لیے ویب سائٹ پر لاگن ہوں، پانی کی مقدار پر کلک کریں، اپنی ماہانہ مقدار کا تعین کریں، بعد میں اسے تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے، جو پانی کی مقدار متعین کی گئی ہے جس کا بل بھی لکھا ہوا ملے گا‘۔
’بعد ازاں مکان کی معلومات اور رہائش پذیر افراد کی تعداد وغیرہ کا اندراج کریں‘۔
’جب پانی کی مقررہ مقدار سے تجاوز کیا جائے گا تو صارف کو ایس ایم ایس موصول ہوگا‘۔

شیئر: