Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں مسلسل کمی

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 30 ہزار 743 ہوگئی ہے(فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے کیسز کی تعداد مسلسل کم ہورہی ہے۔ بدھ کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 608 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجسنی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 30 ہزار 743 ہوگئی ہے‘۔
 وزارت صحت کے مطابق’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے مزید 3 لاکھ 11 ہزار 171 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
بیان میں وزارت نے بتایا ہے کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 2 مریض چل بسے، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 68 ہوگئی‘۔
’ متاثرہ مریضوں میں سے مزید 706 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 22 ہزار 73 ہوگئی ہے‘۔
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں  وزارت صحت کے اعلان کے مطابق’ پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 90 ہزار 205 خوراکیں دی گئی ہیں ۔ اب تک ویکسین کی مجموعی طور پر ایک کروڑ 91 لاکھ 63 ہزار 754 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: