Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارت میں مزید تین لاکھ 18 ہزار ٹیسٹ، چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 318 نئے مریض

متاثرین کی تعداد بڑھ کرسات لاکھ 33 ہزار 643 ہو گئی ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے کیسز کی تعداد مسلسل کم ہورہی ہے۔ بدھ 22 ستمبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں 318 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ جدید تشخیصی آلات کی مدد سے پچھلے چوبیس گھنٹے میں مزید تین لاکھ 18 ہزار 605 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
متاثرین کی تعداد بڑھ کرسات لاکھ 33 ہزار 643 ہو گئی ہے۔ 
بیان مں کہا گیا کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں زیر علاج مریضوں میں سے مزید دو چل بسے، کورونا سے مرنے والوں کی تعداد دو ہزار80 ہو گئی ہے‘۔
امارات میں پچھلے چوبیس گھنٹے میں 380 متاثرہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ اب تک سات لاکھ 25 ہزار 634 افراد صحت یاب ہوچکے۔
وزارت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے پھر کہا کہ وہ سماجی فاصلے کی پابندی کو یقینی بنائیں۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کی  ایک لاکھ 4 ہزار 101 ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اب تک ایک کروڑ 96 لاکھ 53 ہزار 364 ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ 

شیئر: