Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: کورونا کے 329 نئے مریض، 3 اموات

جمعرات کو کورونا سے 3 اموات ہوئیں- (فوٹو الامارات الیوم)
وزارت صحت نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دن بدن کم ہورہی ہے- جو خوش آئند بات ہے تاہم ایس او پیز کی پابندی کی جائے-
امارات کی خبررساں ایجنسی وام کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد  329 رہی- اب تک کووڈ 19 کے کل مریض 7 لاکھ  33 ہزار 972 ہوچکے ہیں- جبکہ جمعرات کو کورونا سے 3 مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے بعد اب تک کل 2083 اموات ہوچکی ہیں-
وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا سے جمعرات کو 401 مریض شفا یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 7 لاکھ 26 ہزار 35 ہوچکی ہے-
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 لاکھ 82 ہزار 897 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں-
وزارت صحت نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی 60 ہزار 59 خوراکیں دی  گئی ہیں- جس کے بعد اب تک کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 97 لاکھ 13 ہزار 423  خوراکیں دی جاچکی ہیں-
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: