Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 15 ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین گرفتار

’گرفتار شدگان میں سے 6336 تارکین اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 15693 غیر ملکی گرفتار ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ اعداد وشمار 16 ستمبر سے 22 ستمبر تک کی ہے۔
غیر قانونی تارکین پاک وطن مہم کے تحت کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں سے 6336 تارکین اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘۔
’اسی طرح لیبر قوانین کے خلاف ورزی کے مرتکب 1905 تھے جبکہ 7452 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے‘۔
کمیٹی نے کہاہے کہ ’311 ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جو سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
’ان میں سے 54 فیصد یمنی، 43 فیصد ایتھوپین جبکہ 3 فیصد دیگر ممالک کے تارکین ہیں‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ عرصے کے دوران 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو سرحدیں عبور کرکے بین ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
’غیر قانونی تارکین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے، انہیں پناہ دینے اور ان کے ساتھ تعاون کرنے پر 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔

شیئر: