Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے کولمبیا کی وزیر خارجہ کی ملاقات

ملاقات جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہوئی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر وزارت خارجہ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو نیو یارک میں کولمبیا کی نائب صدر اور وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہوئی ہے۔

 علاقائی اور بین الاقوامی امور پر خیالات کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر وزارت خارجہ)

دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کی سپورٹ کے طریقوں اور مشترکہ مفادات کے لیے انہیں بڑھانے کا جائزہ لیا۔
 علاقائی اور بین الاقوامی امور پر اپنے خیالات کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔

شیئر: