Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 298 نئے کیسز

متاثرین کی تعداد بڑھ کر سات لاکھ 34 ہزار 894 ہو گئی ہے۔( فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے کیسز مسلسل کم ہورہی ہے۔ اتوار کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں 298 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید تین لاکھ 38 ہزار 923 ٹیسٹ کیے گئے ہیں‘۔
امارات میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر سات لاکھ 34 ہزار 894 ہو گئی ہے۔
وزارت نے بتایا کہ’زیرعلاج مریضوں میں سے مزید ایک اور مریض چل بسا مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 90 ہوگئی ہے‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ’ 360 مزید افراد کورونا سے مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد سات لاکھ 27 ہزار 166 ہوگئی ہے۔
وزارت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے پھر کہا کہ’ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں، احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے سب کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنائیں‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا ویکسین کی مزید آٹھ ہزار 929 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک ایک کروڑ 98 لاکھ 56 ہزار 161 خوراکیں دی جا چکی ہیں‘۔

 

شیئر: