Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 156 نئے مریض، ایک سال میں سب سے کم تعداد

 متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 37 ہزار 229 ہوگئی ہے( فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد مسلسل کم ہورہی ہے۔ بدھ 6 اکتوبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 156 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جو ایک سال کے دوران سب سے کم ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 37 ہزار 229 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق پچھلے جدید تشخیصی آلات کی مدد سے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 2 لاکھ 98 ہزار 908 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
وزارت نے بتایا کہ متاثرہ مریضوں میں سے مزید 216 مکمل صحتیاب ہوگئے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 30 ہزار 309 ہوگئی ہے۔
بیان می کہا گیا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 3 مریض چل بسے،  مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 107 ہوگئی ہے۔
وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 47 ہزار 154 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک دو کروڑ 3 لاکھ 20 ہزار 419 خوراکیں دی جا چکی ہیں‘۔
 

شیئر: