Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں دو غیر قانونی سکول بند، انتظامیہ گرفتار

’مذکورہ سکولوں کو دو غیر ملکی خواتین چلا رہی تھیں جنہیں گرفتار کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ میں متعلقہ اداروں نے دو سکول بند کر دیئے ہیں جنہیں غیر قانونی طور پر چلایا جا رہا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ سکولوں کو دو غیر ملکی خواتین چلا رہی تھیں جنہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’سکول سربمہر کرنے سے پہلے 400 طلبہ کو ان کے والدین کے حوالے کیا گیا ہے‘۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ دو خواتین نے اجازت نامہ حاصل کئے بغیر سکول کھول رکھا تھا‘۔
’سکول کا عملہ اقامہ ولیبر قوانین کی خلاف ورزی کا بھی مرتکب تھا نیز وزارت تعلیم کے ضوابط کی پابندی نہیں کر رہا تھا‘۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ صرف اجازت یافتہ سکولوں کے ساتھ معاملات کئے جائیں۔

شیئر: