Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے 2 ہلاکتیں 46 نئے کیسز کی تصدیق

کورونا سے بچاو کےلیے ویکسین کی دوسری خوراک انتہائی اہم ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف ریجنز میں کورونا وائرس کے مزید 46 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک ہی دن اس مہلک مرض سے 2 افراد ہلاک ہوئے ـ
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق مملکت میں اب تک کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 5لاکھ 47 ہزار 807 تک پہنچ چکی ہے ـ
مملکت کے تمام ریجنز میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 49 افراد صحتیاب ہونے کے بعد اس مرض سے اب تک 5 لاکھ 36 ہزار 817 افراد شفایاب ہو چکے ہیں ـ

 کورونا سے بچاو کے لیے ضوابط پرعمل درآمد جاری ہے (فوٹو، ایس پی اے )

کورونا سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 755  تک پہنچ گئی ـ اس وقت مملکت کے مختلف ریجنز میں زیرعلاج مریضوں میں سے 113 افراد کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نکہداشت کے یونٹ میں زیر علاج رکھا گیا ہے ـ
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے ویکسین کی دوسری خوراک لگوانا انتہائی ضروری ہے ـ وہ افراد جنہوں نے ابھی تک ویکسین کی دوسری خوراک نہیں لگوائی انہیں چاہئے کہ وہ فوری طورپر توکلنا یا صحتی ایپ کے ذریعے دوسری خوراک لگوانے کےلیے خود کورجسٹر کرلیں ـ
واضح رہے کورونا سے بچاو کےلیے وزارت صحت کی جانب سے ایس او پیز پرعمل درآمد جاری ہے علاوہ ازیں وہ افراد جنہوں نے ویکسین کی دوسری خوراک نہیں لگوائی اور توکلنا ایپ پر انکا اسٹیٹس ’امیون‘ نہیں انہیں سرکاری ونجی دفاتر اور عوامی مقامات کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفرکرنے کی اجازت نہیں ـ

شیئر: