Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 47 نئے کیسز

ویکسین کی چار کروڑ 48 لاکھ 60 ہزار خوراکیں دی جا چکی ہیں(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں  بدھ 20 اکتوبر کو کورونا کے 50 سے کم نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ 
بدھ کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 47 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 58 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 3 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار 770 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 84 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
اب تک پانچ لاکھ 48 ہزار 65 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 37 ہزار95 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک چار کروڑ 48 لاکھ 60 ہزار 384 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

شیئر: