Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان طرابلس پہنچ گئے

’وہ لیبیا کے استحکام کے لیے منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان لیبیا کے دار الحکومت طرابلس پہنچ گئے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وہ لیبیا کے استحکام کے لیے منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
طرابلس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا استقبال وزیر خزانہ خالد المبروک نے کیا۔
وزیر خارجہ کی استقبالیہ کمیٹی میں ان کے ہمراہ متعدد حکومتی اہلکار موجود تھے۔

شیئر: