Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کمی کے بعد پھر بڑھنے لگے

سعودی مارکیٹ میں جمعے کو ابتدائی اوقات میں قیمتیں کم تھیں- (فوٹو عاجل)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ جمعے کو کاروبار کےآغاز پر کم رہے تاہم انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے اثرات سعودی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جمعے کو ابتدائی اوقات میں 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 215.16 تھے جبکہ 21 قیراط ایک گرام کے نرخ 188.27 رہے۔
گولڈ پرائس ڈاٹ او آر جی لائیو پرائس اور لائیو پرائس آف گولڈ ڈاٹ کام کے مطابق انٹرنیشنل گولڈ  مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے اثرات سعودی مارکیٹ پر بھی پڑے اور 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 217 تک پہنچ گئی۔
قیمت بڑھنے پر ایک اونس سونے کی قیمت 6750 ہوگئی جبکہ ایک کلو گرام سونا 2 لاکھ 17 ہزار 54 تک پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ جمعے کو پاکستان اور دنیا بھر کے دیگر ممالک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جمعرات کو امریکی گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 1784 تھی جو جمعے کو بڑھ کر 1795 تک پہنچ گئی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: