Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان سے  بحرینی ولی عہد کی ملاقات 

برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو ریاض میں بحرینی ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے ملاقات کی ہے۔
بحرین کے ولی عہد فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو فورم میں شرکت کے لیے ریاض میں ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور بحرین کے گہرے برادرانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
ملاقات کے  موقع پر وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان بھی موجود تھے۔ 
بحرین کی جانب سے وزیر خزانہ و قومی معیشت شیخ سلمان بن خلیفہ آل خلیفہ اور بحرینی ولی عہد کے نجی سیکریٹری شیخ عبداللہ  بن عیسی بھی شریک ہوئے۔

شیئر: