Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا کے 46 نئے مریض، فعال کیسز میں بھی کمی

چار کروڑ 58 لاکھ  79 ہزار کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں اتوار 31 اکتوبر کو کورونا کے 50 سے کم  نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ 
اتوار کو  سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے  نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 46 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 32 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید ایک مریض چل بسا، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار 794 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 61 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
اب تک پانچ لاکھ 48 ہزار 617 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 37 ہزار 570 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک چار کروڑ 58 لاکھ  79 ہزار 817  کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

شیئر: