Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ اور رنبیرکپور ،دو ہیرو ،ایک فلم

ممبئی ...بالی ووڈ فلم ساز کرن جوہر شاہ رخ خان اور رنبیر کپور کو لے کر فلم بنا سکتے ہیں۔ کرن جوہر نے گزشتہ سال رنبیر کپور کو لے کر فلم اے دل ہے مشکل بنائی تھی جس میں شاہ رخ نے کیمیو کیا تھا۔ کرن اب شاہ رخ اور رنبیر کے ساتھ ایک اور فلم بنانے جارہے ہیں۔ وہ عرصہ سے دو ہیرو کے اسکرپٹ پر کام کر رہے تھے۔ شاہ رخ اور رنبیر کو ایک ساتھ کام کرنے کے لئے کرن نے راضی کر لیا ۔ شاہ رخ کے لئے تو کرن جوہر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ شاہ رخ کے بغیر فلم بنانے کا تصور بھی نہیں کر سکتے ۔ کرن نے دونوں کو ساتھ لانے کا فیصلہ اس لئے لیا کیونکہ اسکرپٹ اس کی متقاضی ہے۔ یہ رومانی فلم ہوگی ،ہیروئن کی تلاش کی جا رہی ہے۔ اس کردار کے لئے کرن نے ایشوریا رائے بچن کو پیشکش کی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔

 

شیئر: