Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد کے کالج میں مارپیٹ، چار نوجوان جیل منتقل

کالج کے پرنسپل  ڈاکٹر اسد فیض کی مدعیت میں تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا (فوٹو: آئی سٹاک)
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے بوائز کالج کے گارڈ اور اساتذہ پر مبینہ طور پر تشدد کرنے والے چار نوجوانوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
سنیچر کو ملزمان فائز جاوید، فیضان مرزا، حارث امتیاز اور فصل خان کو ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان بدر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
کالج کے پرنسپل  ڈاکٹر اسد فیض کی مدعیت میں گذشتہ روز تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق 12 نومبر کو صبح آٹھ بجے ایک ویگو گاڑی کالج کے گیٹ کے سامنے آ کر رکی جس میں سے چار نوجوان اترے اور انہوں نے کالج کے گارڈ کے ساتھ تلخ کلامی کی اور زبردستی کالج کے اندر داخل ہو گئے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا تھا کہ چاروں نوجوان نشے میں دھت تھے اور انہوں نے کالج کے عملے اور بچوں کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا جبکہ خواتین اساتذہ کو ہراساں کیا۔
درخواست میں چاروں نوجوانوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

شیئر: