Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین مصنوعی جزیرے پر لڑاکا طیارے پہنچائیگا

 
بیجنگ .... چین نے جنوبی چین کے سمندر میں ایک مصنوعی جزیرے پر فوجی ڈھانچے کی تعمیر تقریباً مکمل کرلی ۔ امریکی تھنک ٹینک کے مطابق اب چین وہاں کسی بھی وقت لڑاکا طیارے اور فوجی سازوسامان منتقل کرسکتا ہے۔ تھنک ٹینک نے اس ماہ کے شروع میں سیارے کے ذریعے لی گئی تصاویر کے حوالے سے بتایا کہ چین نے وہاں راڈار اینٹینا بھی لگادیا ہے۔ ادھر چین نے امریکہ کے اس الزام کی تردید کی ہے کہ وہ جنوبی چین کے سمندر میں فوجی اسلحہ پہنچا رہا ہے۔ اگرچہ پچھلے ہفتے ہی چینی وزیراعظم نے کہا تھا کہ جزیرے پر ہتھیار پہنچا دیئے گئے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کمانڈر گیری روس نے تھنک ٹینک کی رپورٹ پر تبصرے سے انکار کردیا اور کہا کہ انٹیلی جنس معاملات پر تبصرہ کرنا ہمارا کام نہیں۔ 

شیئر: