Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے 66 مریض، 83 شفایاب

کورونا سے متاثر کسی شخص کی موت واقع نہیں ہوئی- (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے  کے دوران کورونا وائرس کے  66 نئے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں- مزید 83 متاثرین شفایاب ہوگئے ہیں- 
اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران  کورونا وائرس سے متاثر کسی بھی شخص کی موت واقع نہیں ہوئی- 
وزارت صحت کاکہنا ہے کہ پورے ملک میں کورونا کے ٹیسٹ کا سلسلہ بڑے پیمانے پر جاری ہے- اس ضمن میں 291977 ٹیسٹ کیے گئے ہیں- 
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ امارات میں کورونا متاثرین کی کل تعداد  7 لاکھ 41 ہزار  214 تک پہنچ گئی جبکہ شفا پانے والوں کی تعداد  7 لاکھ 35 ہزار  899 ریکارڈ کی  گئی ہے- وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار  144 ہے-
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: