Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت مییں کورونا کے نئے کیسز 31 رہ گئے، ایک ہلاکت

چارکروڑ 69 لاکھ 57 ہزار کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں(فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میں کورونا کے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ سنیچر 20 نومبر کو کورونا کے 50 سے کم نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
سنیچر کو سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 31 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 37 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کا مزید  ایک مریض چل بسا، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار 823 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے47 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
اب تک پانچ لاکھ 49 ہزار443 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 38 ہزار542 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’اب تک چارکروڑ 69 لاکھ 57 ہزار 430 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔‘

شیئر: