Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 39 نئے مریض

چارکروڑ 70 لاکھ 43 ہزار کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا کے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ پیر 22 نومبر کو کورونا کے 50 سے کم نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
پیر کو سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 39 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 50 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کا مزید دو مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار 826 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے52 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
اب تک پانچ لاکھ 49 ہزار518 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 38 ہزار640 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’اب تک چارکروڑ 70 لاکھ 43 ہزار 867 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔‘

شیئر: