Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں مطلع غبار آلود، مشرقی علاقوں میں موسم سردی مائل

’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ الحناکیہ میں بھی تیز ہوا ہوگی جس کے باعث گرد وغبار چھایا رہے گا۔‘ (فوٹو: طقس العرب)
مدینہ منورہ ریجن میں آج مطلع گرد آلود ہوگا جس کے باعث حد نگاہ متاثر رہے گی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’یہ کیفیت صبح نو سے شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔‘
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ الحناکیہ کمشنری میں بھی تیز ہوا ہوگی جس کے باعث گرد وغبار چھایا رہے گا۔‘
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے مشرقی و وسطی علاقوں میں درجہ حرارت میں واضح کمی شروع ہوگئی ہے۔‘
’جبکہ آج مشرقی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا اور خلیج عربی کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوا چلے گی۔‘
محکمے نے کہا ہے کہ ’قصیم، حائل، مشرقی ریجن کے بعض علاقے اور ریاض ریجن کے کچھ حصوں میں دھند رہے گی۔‘
 

شیئر: