Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 38 نئے کیسز

چارکروڑ 70 لاکھ 89 ہزار850 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا کے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ منگل 23 نومبر کو کورونا کے 50 سے کم نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
منگل کو سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 38 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 32 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کا مزید ایک مریض چل بسا، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار 827 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 52 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
اب تک پانچ لاکھ 49 ہزار549 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 38 ہزار672 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’اب تک چارکروڑ 70 لاکھ 89 ہزار850 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔‘

شیئر: