Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں 70 کلو چرس ضبط، دو افراد گرفتار

’مذکورہ گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس کے خفیہ خانوں سے چرس برآمد ہوئی ہے‘ (فوٹو: سبق)
جازان پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 70 کلو حشیش ضبط ہوئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گرفتار شدگان میں سے ایک سعودی شہری جبکہ دوسرا یمنی تارک ہے۔
جازان ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’العیدابی کمشنری پولیس نے شک کی بنیاد پر ایک گاڑی کو روکا تھا۔‘
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس کے خفیہ خانوں سے چرس برآمد ہوئی ہے۔‘
’تفتیش کے دوران گرفتار شدگان نے جرم کا اقرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جازان میں چرس سپلائی کرنے کا کام کرتے ہیں۔‘
’ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گرفتار شدگان کو ضبط شدہ چرس سمیت ادارہ انسداد منشیات کے حوالے کیا گیا ہے۔‘

شیئر: