Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سے براہ راست پروازوں کی اجازت، سکولوں میں تعطیلات سمیت گزشتہ ہفتے کی سعودی عرب سے اہم خبریں

سعودی عرب نے پاکستان سمیت کئی ممالک سے براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان اور انڈیا سمیت ممنوعہ ممالک سے براہ راست پروازوں کی اجازت، ایڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول، سعودی عرب کی جانب سے ایران کی پالیسیوں کی مذمت، سعودی عرب میں تعطیلات، مسجد الحرام میں طواف کی اجازت ملنے کے بعد لوگون کی آمد اور سعودی عرب کے کئی علاقوں مین بچھوؤں کے نکلنے خبریں گذشتہ ہفتے سعودی عرب کی اہم خبریں رہیں۔
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی باکس آفس میں دھوم
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے پیر کو افتتاحی تقریب کے دوران اپنے باکس آفس کو فیسٹیول میں شامل فلموں کے لیے کھول دیا ہے۔ یہ فلمیں 6 سے 15 دسمبر تک فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

عرب نیوز کے مطابق ریڈ سی دس روزہ فیسٹیول میں دکھائی جانے والی فلموں کو  گیارہ مختلف کیٹیگریز اور مقابلوں میں رکھا کیا گیا ہے۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب ایران کی جارحانہ پالیسیوں کی مذمت کرتا ہے: کابینہ

سعودی کابینہ نے سوڈان میں امن و سلامتی کے تحفظ استحکام اور خوشحالی میں معاون ہر اقدام کی تائید و حمایت کا عزم ظاہر کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی کابینہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں ایران سے متعلق  امریکی خلیجی اجلاسوں کی تائید و حمایت کرتے ہوئے کہا کہ’ فریقین خطے کے امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کرنے کے سلسلے میں پرعزم ہیں‘۔

کابینہ نےایران کی جارحانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ’ اسے ایٹمی طاقت بننے سے باز رکھنے سے متعلق عالمی کوششوں کے حامی ہیں‘۔
 کابینہ نے سوڈان میں امن واستحکام اور ترقی و خوشحالی میں معاون ہر اقدام کی تائید و حمایت پر مشتمل سعودی عرب کے غیر متزلزل موقف کا اعادہ کیا ہے۔ 

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

السعودیہ نے لاس اینجلس اور مانچسٹر کےلیے براہِ راست پروازیں بحال کر دیں 

 سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے لاس اینجلس اور مانچسٹر کےلیے براہِ راست پروازیں بحال کردیں۔ 

کورونا وبا کے باعث براہ راست پروازیں معطل کی گئی تھیں۔  

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب مں تعطیلات شروع ہونے پر دبئی میں ہوٹلوں کے کرائے کیوں بڑھ گئے؟

 سعودی عرب میں تعطیلات شروع ہوتے ہی دبئی کے ہوٹلوں کے کرائے آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں۔

ہزاروں سعودی تعطیلات دبئی میں گزارنا پسند کرتے ہیں وہاں ہوٹل کے ایک کمرے کا کرایہ چھ ہزار ریال تک پہنچ گیا ہے۔  

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب کے تمام سکولوں میں آج سے تعطیل شروع

آج جمعرات سے رواں تعلیمی سال کا پہلا سمسٹر ختم ہوا ہے جس کے ساتھ تمام طلبہ اور تدریسی عملے کو چھٹی دے دی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تعلیم کی طرف سے جاری تعلیمی جدول میں رواں تعلیمی سال کو تین سمسٹر میں تقسیم کیا گیا تھا۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سفری پابندیوں میں شامل ممالک میں سے پاکستان سمیت مزید چھ ممالک کے مسافروں کو براہ راست مملکت آنے کی اجازت دے دی گئی ہےـ

سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق پاکستان، انڈیا، انڈونیشیا، برازیل، مصر اور ویتنام سے آنے والوں کو اب کسی دوسرے ملک میں 14 دن قیام کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ براہ راست سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے۔ 

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

مسجد الحرام میں طواف کی اجازت ملنے کے بعد لوگوں کی آمد شروع

 مسجد الحرام کی پہلی منزل سے صرف طواف کعبہ کرنے والوں کو اجازت دیے جانے کے بعد اعتمرنا ایپ پر طواف کے پرمٹ کی سہولت بھی مہیا کردی گئی ہےـ
عاجل نیوز نے ادارہ امور حرمین شریفین کے ٹوئٹر پر جاری اطلاع کے حوالے سے کہا ہے کہ طواف کعبہ کے لیے مسجد الحرام آنے والوں کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ طواف کرنے والوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ آسانی و سہولت کے ساتھ طواف کرسکیں۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب کے بعض علاقوں میں بچھو بلوں سے کیوں نکل رہے ہیں؟

سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں بلوں سے بچھووں کے نکلنے کے مناظرکی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ 

ماہر موسمیات صالح الشیخی نے خبردار کیا ہے کہ’ مملکت میں بچھووں اور سانپوں کے بلوں سے نکلنے کا موسم شروع ہو چکا ہے، انہوں نے مقامی شہری اور مقیم غیر ملکیوں کا احتیاط کا مشورہ دیا ہے‘۔ 
 العربیہ نیٹ کے مطابق صالح الشیخی نے کہا کہ’ بچھو اور سانپ اس موسم می کثرت سے پیدا ہوتے ہیں اور یہ گھروں میں گھس جاتے ہیں‘۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

 

شیئر: