Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ خلیفہ نے 870 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا

’شیخ خلیفہ رہا ہونے والے قیدیوں پر عائد مالی جرمانے ادا کریں گے‘ ( فوٹو: وام)
امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے 870 قیدیوں کی سزا معاف کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی ’وام‘ کے مطابق امارات کے اتحاد کی 50 ویں سالگرہ کی مناسبت سے قیدیوں کو رہا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شیخ خلیفہ رہا ہونے والے قیدیوں پر عائد مالی جرمانے ادا کریں گے جبکہ ان کی بقیہ مدت معاف کر دی جائے گی۔
شیخ خلیفہ کی طرف سے یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی انسانیت نوازی اور درگزر و معاف کرنے کے اقدار کو فروغ دینے کے لیے ہے۔
رہا ہونے والے قیدیوں کو نئی زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں ان کے خاندانوں پر قید کی وجہ سے عائد مشکلات میں کمی پیدا کرنے کی طرف اقدام ہے۔

شیئر: