Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 شام سے نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

نشہ آور گولیاں میکرونی کے کنٹینر میں چھپائی گئی تھیں( فوٹو عرب نیوز)
 شام کے متعلقہ حکام نے سعودی عرب کے لیے نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
نشہ آور گولیاں ایک گاڑی میں میکرونی کے پیکٹوں میں مہارت کے ساتھ چھپا کر سمگل کی جا رہی تھیں۔
شامی خبر رساں ادارے کے مطابق 525 کلوگرام نشہ آور گولیاں ضبط کی گئی ہیں۔ 

ننشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش کی تحقیقات کی جارہی ہے( فوٹو عرب نیوز)

 ضبط شدہ نشہ آور گولیاں میکرونی کے کنٹینر میں چھپائی گئی تھیں۔ یہ کنٹینرمملکت بھیجا جا رہا تھا۔ بروقت کارروائی کرکے سمگلنگ ناکام بنادی گئی۔ 
بیان میں کہا گیا کہ سمگلنگ کی تحقیقات کی جارہی ہے، یہ نہیں بتایا گیا کہ کسی کو گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں۔

شیئر: