Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کار شو میں 115 گاڑیاں فروخت، 120 ملین ریال کا کاروبار 

’نیلامی میں فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تعداد 22 سے زائد ہو گئی ہے‘ ( فوٹو: واس)
ریاض سیزن کے تحت منعقد ہونے والے ریاض کار شو کے ڈائریکٹر عادل الرجب نے  کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ کے سرمایہ کاروں، شیئر ہولڈرز اور متعدد بینکوں کا ایک بڑا گروپ غیر معمولی منافع کی خاطر نایاب کاروں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔
العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’نیلامی میں فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تعداد 22 سے زائد ہو گئی ہے‘۔
عادل الرجب نے کہا ہے کہ ’نمائش نے ہر سطح پر غیر معمولی کامیابی حاصل کی۔ موٹر شو میں آنے والوں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے‘۔
 ’نمائش میں فروخت ہونے والی کاروں کی کل تعداد 118 تک پہنچ گئی ہے جن کی مالیت 120 ملین ریال ہے‘۔
’نمائش میں نایاب کاروں کو شامل کیا گیا ہے۔ جب ہم نے اس حوالے سے ان کے مالکان سے بات کی تو انہیں بھی نمائش میں حصہ لینے کے لیے بے چین پایا‘۔
’نمائش کے اعلان کے بعد پگانی نے اٹلی سے باہر اپنا پہلا شوروم کھولا، فیراری نے دنیا میں پہلی فارمولا 1 کار لانچ کی‘۔

’نمائش نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے، آنے والوں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے‘ (  فوٹو: واس)

’اس کے علاوہ متعدد مخصوص کاریں جو دنیا میں پہلی بار لانچ کی گئیں انہیں بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا‘۔
 

شیئر: