Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس کے صدر جدہ پہنچ گئے، ولی عہد نے استقبال کیا

’فرانسیسی صدر سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ آمد پر فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں کا استقبال کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فرانس کے صدر سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔
جدہ کے کنگ عبد العزیز ایئرپورٹ پر استقبالیہ کمیٹی میں گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل، وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان اور اعلی سرکاری عہدیدار شامل تھے۔
 
 

شیئر: