Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا کے نئے کیسز 29 رہ گئے، مزید دو اموات

چارکروڑ 75 لاکھ 61  ہزار کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا کے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ سنیچر 4 دسمبر کو کورونا کے 50 سے کم نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
سنیچر کو سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 29 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 21 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
نئے کیسز میں ریاض میں 9، جدہ میں7، مکہ میں 3، طائف میں 2 اور ظہران میں 2 کیس سامنے آئے ہیں۔ دیگر شہروں میں ایک ایک نیا کیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا  کا مزید دو مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار 842 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 39 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
اب تک پانچ لاکھ 49 ہزار877 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 39 ہزار 11 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’اب تک چارکروڑ 75 لاکھ 61  ہزار 387 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔‘

شیئر: