Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منور سمیت متعدد ریجن گرد و غبار کی زد میں

’الحناکیہ، العلا، المہد، الیتمہ، خیبر اور وادی الفرع میں گرد و غبار کے باعث حد نگاہ متاثر رہے گی‘ (فوٹو: طقس العرب)
مدینہ منورہ ریجن سمیت تبوک، حائل، الجوف اور شمالی ریجن آج گرد و غبار کی زد میں ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے  کہ ’گرد و غبار کی کیفیت شام 6 بجے تک رہے گی‘۔
محکمہ نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ ریجن میں الحناکیہ، العلا، المہد، الیتمہ، خیبر اور وادی الفرع میں تیز ہوا ہوگی اور گرد و غبار کے باعث حد نگاہ متاثر رہے گی‘۔
’اسی طرح کی کیفیت تبوک، حائل، الجوف اور شمالی حدود ریجن کی بیشتر کمشنریوں میں ہوگی جہاں مطلع غبار آلود رہے گا‘۔
’بحیرہ احمر میں جنوب مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار 20 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی جبکہ ایک سے ڈیڑھ میٹر اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
’خلیج عرب کے سمندر میں شمالی مغربی ہوا چلے گی جس کی فی گھنٹہ رفتار 15 سے 35 کلو میٹر ہوگی جبکہ ایک میٹر تک اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔

شیئر: