Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب کے ضلع جھنگ میں اسسٹنٹ کمشنر پڑوسی کی فائرنگ سے ہلاک

پولیس کے مطابق ایک زیر تعمیر نالی پر جھگڑے کے دوران عمران جعفر پر پڑوسی نے فائرنگ کی۔ (پنجاب پولیس)
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ میں اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفر  پڑوسی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔
چنیوٹ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو چک نمبر 237 بھوآنہ لنگرانہ میں پیش آیا جہاں مقتول عمران جعفر کی رہائش ہے۔
پولیس کے مطابق ایک زیر تعمیر نالی پر جھگڑے کے دوران عمران جعفر پر پڑوسی نے فائرنگ کی اور انہیں دو گولیاں لگیں۔
’فائرنگ کرنے والا ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے جبکہ مقتول عمران جعفر کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی۔‘
پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن (ر) بلال افتخار نے کہا ہے کہ ملزمان کی ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شیئر: