Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایوانِ سلطانی میں ولی عہد کا استقبال، 21 توپوں کی سلامی

ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اور سلطانِ عمان ہیثم بن طارق کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوچکا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کے فروغ اور مشترکہ مفادات کے حصول کے علاوہ خطے کو درپیش معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
قبل ازیں سلطان ہیثم بن طارق نے  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو نشانِ عمان سے نوازا ہے۔
واضح رہے کہ نشانِ عمان سلطنت کے معزز مہمانوں کے علاوہ ان ممالک کے سربراہان کو دیا جاتا ہے جن کے سلطنت کے ساتھ گہرے تعلقات ہوتے ہیں۔
دوسری طرف سلطنت عمان کے ایوانِ سلطانی قصر العلم العامر میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شایان شان طریقے سے استقبال کیا گیا ۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سلطان ہیثم  نے ولی عہد کا استقبال کرتے ہوئے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ولی عہد کے استقبال میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور دونوں ملکوں کے شاہی ترانے بجائے گئے۔
سلطان ہیثم بن طارق ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

شیئر: