Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارسلونا اور بوکا جونیئر کے درمیان فٹبال میچ کی ٹکٹ فروخت 

’میچ کے ٹکٹ کی قیمت کا آغاز 65 ریال سے ہوتا ہے اور اس کی مہنگی ترین ٹکٹ 12500 ریال تک پہنچتی ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
ریاض میں میراڈونا کپ کے تحت بارسلونا اور بوکا جونئیر ٹیموں کے درمیان ہونے والے فٹبال میچ کی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کی گئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میراڈونا کپ ریاض سیزن کے تحت 14 دسمبر کو ہوگا۔
ریاض سیزن انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’فٹبال میچ دیکھنے کے لیے مختلف قسم کی ٹکٹیں رکھی گئی ہیں‘۔
’میچ کے ٹکٹ کی قیمت کا آغاز 65 ریال سے ہوتا ہے اور اس کی مہنگی ترین ٹکٹ 12500 ریال تک پہنچتی ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’دونوں عالمی ٹیموں کے درمیان میچ  سٹار فٹبالر میراڈونا کی یاد میں پہلی مرتبہ منعقد ہو رہا ہے‘۔
 

شیئر: