Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 48 نئے کیسز، ایک ہلاکت

پانچ لاکھ 50 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا کے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں ۔ جمعہ 10  دسمبر کو کورونا کے 50 سے کم نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
جمعے  کو سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 48 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 61 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا  کا مزید  ایک مریض چل بسا، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار 851 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 29 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
اب تک پانچ لاکھ 50 ہزار 136 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 39 ہزار 338 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’اب تک چار کروڑ 79 لاکھ  35  ہزار 441  کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔‘

شیئر: