Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوبیس گھنٹے میں کورونا کے نئے کیسز 50 سے زیادہ، ایک ہلاکت

چار کروڑ 80 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔(فائل فوٹو روئٹرز)
سعودی عرب میں کورونا کے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ اتوار 12 دسمبر کو کورونا کے 50 سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
اتوار کو سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 51 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 68 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا مزید ایک مریض چل بسا، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار 853 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 29 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
اب تک پانچ لاکھ 50 ہزار240 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 39 ہزار539 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’اب تک چار کروڑ 80 لاکھ  ایک ہزار 161 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔‘

شیئر: