Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ، 24 گھنٹے میں 64 نئے مریض

4 کروڑ 80 لاکھ 66 ہزار کورونا ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا کے کیسز میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ پیر 13 دسمبر کو کورونا کے 50 سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
پیر کو سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 64 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 77 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید دو مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 8  ہزار 855 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 31 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
سعودی عرب میں اب تک 5 لاکھ 50 ہزار 304 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 39 ہزار 554 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’اب تک 4 کروڑ 80 لاکھ  66 ہزار 157 کورونا ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔‘

شیئر: