Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی پاکستان کے لیے امدادی مہم

بلوچستان اور خیبرپختون خواہ میں امدادی اشیا تقسیم کی گئیں(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے پاکستان کے2علاقوں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں موسم سرما کی آمد پر ضرورت مندوں میں گرم ملبوسات اور دیگر امدادی اشیا تقسیم کی گئیں۔
 سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان مرکز برادر اور دوست ملکوں میں قدرتی آفات اور داخلی مخدوش حالات سے متاثرین کی مدد انسانی بنیادوں پر کررہا ہے ۔
پاکستان کے مذکورہ بالا دونوں علاقوں کے ضرورت مندوں میں گرم ملبوسات کی تقسیم اسی پالیسی کا حصہ ہے۔ تقسیم کی جانے والی امدادی اشیا سے 28 ہزار 560 افراد مستفیض ہوں گے۔ 

تقسیم کی جانے والی امدادی اشیا سے 28 ہزار 560 افراد مستفیض ہوں گے(فوٹو، ایس پی اے)

خیال رہے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے دنیا کے بیشتر ممالک میں ضرورت مندوں کی ہرموقع پر امددا کی جاتی ہے اس حوالے سے موسم سرما کے دوران ان ممالک کے مستحق افراد کو گرم ملبوسات اور دیگر ضروری اشیائے خورونوس کی تقسیم کا کام بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے جہاں سرد موسم میں لوگوں کو ان اشیا کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔
امدادی مرکز کی جانب سے دنیا بھر میں ضرورت مند خاندانوں کے بچوں کی درسی ضروریات کو پورا کرنے کےلیے کتب اور دیگرضروری اشیا بھی فراہم کی جاتی ہے علاوہ ازیں ایسے علاقے جہاں پینے کے پانی کی قلت ہووہاں مرکز کی جانب سے فلاحی بنیادوں کو صاف پانی کی فراہمی کا بھی بندوبست کیاجاتا ہے

شیئر: