Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی اجلاس، ریاض سیزن، عرب اتحاد کی کارروائیاں اور اونٹ میلے کے نئے ریکارڈ سمیت سعودی عرب سے گذشتہ ہفتے کی خبریں

سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے او آئی سی اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ کا خطاب، ریاض سیزن، عرب اتحاد کی کارروائیاں اور اونٹ میلے کا نیا ریکارڈ گذشتہ ہفتے کی اہم خبریں رہیں۔
یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بنے: سعودی وزیر خارجہ
افغانستان کے معاملے پر اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ عالمی ادارے افغان عوام کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔
اتوار کو اسلام آباد میں سعودی عرب کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ’افغانستان میں انسانی بحران پورے خطے کے استحکام کو متاثر کرے گا۔‘
عاجل ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’افغان عوام کو درپیش انسانی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔‘

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کی ’ذمہ داری اور فرض‘: صدر عارف علوی

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اس بات پر مکمل یقین رکھتے ہیں کہ سعودی عرب کی حفاظت ان کی ذمہ داری اور فرض ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جمعے کو اسلام آباد میں سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ عبداللہ الشیخ سے ملاقات کے دوران انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’جب بھی ضرورت پڑی پاکستان اس ذمہ داری کو نبھانے سے دریغ نہیں کرے گا۔‘

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

سعودی وزیر خارجہ کی وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے ملاقاتیں
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پاکستان فوج کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، افغانستان کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘
آرمی چیف نے اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا 17 واں غیر معمولی اجلاس بلانے پر سعودی عرب کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

اومی کرون: ’ہائی رسک ‘والے ممالک کا سفر نہ کیا جائے

پبلک ہیلتھ اتھارٹی (وقایہ) کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسرعبداللہ القویزانی نے کہا ہے ہائی رسک والے ممالک کے سفر سے اجتناب کیا جائے جہاں کورونا وائرس کی نئی شکل ’اومی کرون‘ کے بڑھتے ہوئے کیسز خطرناک حد تک پہنچ گئے ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق ’القویزانی‘ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت یورپ تبدیل ہونے والے کورونا وائرس ’اومی کورون‘ کی لپیٹ میں ہے جہاں اس وائرس کا  تناسب 90 فیصد  تک پہنچ چکا ہے۔ اسی حوالے سے یورپ  ہائی رسک پرہے۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

 عمرہ و زیارت پرمٹ منسوخ اور تبدیل کرانا ممکن
وزارت حج وعمرہ نے یاد دہانی کرائی ہے کہ عمرہ، نماز اور زیارت کے اجازت نامے منسوخ بھی ہوسکتے ہیں اور ان میں ترمیم بھی کی جا سکتی ہے۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ سے دریافت کیا گیا تھا کہ کیا عمرہ، مسجد الحرام اور روضہ شریفہ میں نماز اور روضہ مبارکہ پر حاضری کے اجازت نامے منسوخ ہو سکتے ہیں۔ سوال یہ بھی کیا گیا تھا کہ آیا اجازت ناموں کے اوقات تبدیل کرنے کی بھی کوئی گنجائش ہے۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

کیمل فیسٹول کا نیا ریکارڈ، 20 ملین ریال میں اونٹ کرائے پر

اونٹ کوبھاری کرائے پر دینے کا سب سے بڑا ٹھیکہ ایک سعودی شہری نے اپنے نام کرا لیا ہے۔ انجینئر عبداللہ بن عودہ نے اپنے کئی اونٹ 48 گھنٹے کےلیے 20 ملین ریال کے ٹھیکے پر دے دیے۔  
اخبار 24 کے مطابق اونٹوں کی دنیا میں یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ٹھیکہ مانا جا رہا ہے۔  

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

ریاض سیزن میں 31 دسمبر کو سب سے بڑا کنسرٹ ہوگا
محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ 31 دسمبر 2021 کو ریاض سیزن میں عرب دنیا کے سب سے بڑے کنسرٹ کا افتتاح کریں گے ۔
اس حوالے سے کیا گیا ٹوئٹ کیا تھا  ٹرینڈ بن گیا ہے۔ یہ 2022 کا خوبصورت استقبالیہ بن جائے گا ۔ اسے ’ریاض تریو نائٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

عنیزہ کا بوٹینیکل گارڈن گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں شامل

سعودی عرب کے گورنریٹ قصیم کے علاقےعنیزہ میں مخصوص قسم اور چھوٹے قد کے سکسول کے درختوں پر مشتمل 172 ملین مربع میٹر کے رقبہ پر پھیلے نباتاتی باغ 'الغدہ پارک' کو گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس علاقے کے عوام گذشتہ پانچ دہائیوں سے زائد عرصے سے ان خاص دیسی درختوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں، انہیں کاٹنے کے خلاف سخت قوانین موجود ہیں۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب چوتھے صنعتی انقلاب کے لیے کتنے پلانٹس تیار کر رہا ہے؟
سعودی عرب چوتھے صنعتی انقلاب کی ایپلی کیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے 100 پلانٹس تیار کر رہا ہے، جسے 4IR کے نام سے جانا جاتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب 4IR کے پیش کردہ ممکنہ مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے صنعتی شعبوں کو جدید بنانا چاہتی ہے۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

صنعا کے ’الثورہ‘ سٹیڈیم پرعرب اتحاد کی کامیاب کارروائی

 عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ عرب اتحاد نے حوثی دہشتگردوں کی صفوں میں انتشار پیدا کر دیا ہے۔
اتحاد نے صنعا کے ’الثورہ‘ سٹیڈیم کا ہدف مقرر کر کے حوثیوں کو انتباہ دیا تھا کہ وہ 6 گھنٹے کے اندر اندرسٹیڈیم کواسلحہ سے خالی کر دیں۔  

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

شیئر: