Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی جانب سے افغانوں کے لیے امدادی سامان

امدادی ٹرکوں کے قافلے جلال آباد اورکابل بھیجے گئے(فوٹو، ایس پی اے)
 سعودی عرب کی جانب سے  19 ٹرکوں پر مشتمل ایک اور امدادی کاررواں افغانستان پہنچا گیا- شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے پاکستان کے راستے افغان بھائیوں کے لیے امدادی سامان بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے-
ارسال کیے جانے والے امدادی کاررواں   19 ٹرکوں پرمشتمل ہے جس میں کھانے پینے، رہنے سہنے اور سردی سے بچاؤ کے لیے گرم ملبوسات  شامل ہیں-  
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق  امدادی قافلے میں شامل  19 ٹرکوں میں سے  10 ٹرک کابل میں افغان ہلال احمر کے حوالے کیے گئے- ان پر آٹے کی 7 ہزار بوریاں،  3500 راشن تھیلے، 1755 گرم ملبوسات کے بیگ،  2379 کمبل لدے ہوئے تھے- 
9 ٹرک جلال آباد میں ہلال احمر کے حوالے کیے گئے جن پر آٹے کی  8 ہزار بوریاں، 4 ہزار راشن تھیلے، 8 ہزار گرم ملبوسات کےبیگ اور  1600 کمبل لدے ہوئے تھے- یہ تمام سامان افغانستان کے مختلف علاقوں میں  ضرورت مند اور متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا جارہا ہے- 
یاد رہے کہ سعودی عرب، افغان بھائیوں کے لیے بری اور فضائی راستوں سے امدادی سامان بھجوا رہا ہے- اس حوالے سے طے کیا گیا ہے کہ 200 سے زیادہ ٹرکوں کے ذریعے 30 ہزار راشن تھیلے، 10 ہزار گرم ملبوسات کے بیگ بھیجے جائیں گے- جن کا وزن 1920 ٹن ہوگا-  

شیئر: