Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تفریح پرنکلنے سے قبل کن اہم امور کا خیال رکھا جائے؟

تفریح پرنکلنے سے قبل موسمی حالات سے آگاہی حاصل کرلیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ان دنوں ہائی ویزے پرسفر کرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔ گاڑی کے ذریعے سفر کرنے والے مقررہ احتیاطی تدابیرپرعمل کریں۔
اخبار 24 کا کہنا ہے کہ ان دنوں مملکت کے اسکولز میں موسم سرماہ کی تعطیلات کا آغاز ہو چکا ہے جس کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں تفریح اور سیاحت کے لیے دوسرے شہروں کا رخ کرتے ہیں۔
سفری ضروریات اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ سفر پرنکلنے سے قبل لازمی ہے کہ موسم کا حال معلوم کرلیا جائے۔

 صحرائی یا پہاڑی علاقوں میں جانے کےلیے فوربائی فور گاڑی استعمال کریں(فوٹو، ٹوئٹر)

گاڑی سے سفر کرنے والوں کےلیے محکمہ ٹریفک نے مختلف ہدایات جاری کی ہیں تاکہ سفر کو محفوظ بنایا جاسکے۔ اس حوالے سے محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ اندرون ملک گاڑی کے ذریعے سفر پرنکلنے سے قبل جہاں جارہے ہیں وہاں کا خاص کر اور دیگرشہروں کے متوقع موسم کے بارے میں معلومات حاصل کرلی جائیں۔
سفرپرنکلنے سےقبل گاڑی کے ٹائروں ، انجن اور بریکس کا معائینہ کرائیں۔ اگر کسی وادی یا صحرائی علاقے میں  تفریح کا پروگرام ہے تو بہتر ہے کہ ’فوربائی فور‘ گاڑی استعمال کی جائے۔ گاڑی کا فیول ٹینک بھروا لیں۔

سیلابی پانی کی گزرگاہوں پرقیام نہ کیاجائے(فوٹو، ٹوئٹر)

گاڑی میں ہنگامی امدادی سامان ضرور رکھیں جن میں ٹائرمیں ہوا بھرنے والا پمپ، گاڑی کو کھینچنے والی مخصوص رسی اور ایمرجنسی لائٹس وغیرہ شامل ہیں۔
وادیوں میں قیام کرنے سے گریز کریں خاص کر ایسی وادیاں جو سیلابی پانی کی گزرگاہیں ہوتی ہیں وہاں قطعی طورپرقیام نہ کریں۔ اپنے عزیزو اقارب کو اپنے تفریحی مقام کے بارے میں لازمی طورپر مطلع کریں اور ان سے رابطے میں رہا جائے۔  
 
 

شیئر: