Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے سب سے زیادہ مریض کن شہروں میں

جدہ میں کورونا کے  1122 کیسز ریکارڈ پر آئے- (فوٹو عاجل)
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مملکت بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا- متاثرین کی تعداد 5 ہزار کی حد کو چھو گئی- وائرس سے 7 شہر سب سے متاثر پائے گئے ہیں-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز 1332 دارالحکومت ریاض میں سامنے آئے- پیر کو متاثرین کی کل تعداد  4778 رہی-
وزارت صحت نے بتایا کہ متاثرترین میں دوسرا شہر  جدہ ہے جہاں  1122 کیسز ہوئے- تیسرے نمبر پر 578 سے مکہ مکرمہ، چوتھے نمبر پر  177 سے دمام، پانچویں نمبر پر  139 سے الھفوف، چھٹے نمبر پر  124 مریضوں کے ساتھ مدینہ منورہ اور ساتویں نمبر پر  115 سے خلیص شہر آیا-
وزارت صحت نے مزید بتایا کہ 133 شہروں الخبر، طائف، المبرز، الظہران، العلا، الجبیل، ینبع، اللیث، رابغ، الخرج، جازان، ابہا، قطیف، بریدہ، خمیس مشیط، عنیزہ، المجمعہ، بیش، الخفجی، الرس، تبوک اور حائل سمیت دیگرعلاقوں میں کورونا کے کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں-
 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: