Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں کورونا کے 4397 نئے کیسز

کویت میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد  2473 ہوچکی ہے- (فوٹو العربیہ)
کویتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے-
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں کورونا وائرس کے نئے مصدقہ کیسز 4397 ریکارڈ پر آئے ہیں- 626 صحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ ایک  کی موت واقع ہوئی ہے-
ایس پی اے کے مطابق کویت میں کورونا سے متاثرین کی کل تعداد 4 لاکھ 41 ہزار 999 تک پہنچ چکی ہے-
کویتی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السند نے بتایا کہ کویت میں شفا پانے والوں کی کل تعداد  4 لاکھ 14 ہزار  867 تک پہنچ گئی ہے- کل مریضوں میں  93.9 فیصد صحت یاب ہوچکے ہیں-
السند نے بتایا کہ کویت میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد  2473 ہوچکی ہے-
 
کویت کی خبروں کے لیے اردو نیوزکویت گروپ جوائن کریں

شیئر: