Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کے نام الجزائری صدر کا مکتوب، دوطرفہ تعلقات کے فروغ کا عزم

مکتوب میں دونوں برادر ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کا حوالہ ہے- (فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کی طرف سے مکتوب موصول ہوا ہے- خط کا تعلق سعودی عرب  اور الجزائر کے برادر عوام اور دونوں ملکوں کے گہرے اور مستحکم برادرانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں ہر سطح پر انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر مشتمل ہے-

مکتوب سعودی وزیر خارجہ کے حوالے کیا گیا- (فوٹو ایس پی اے)

ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو صدر تبون کا مکتوب الجزائری ہم منصب رمطان لعمامرۃ سے وصول کیا-
الجزائر کے وزیر خارجہ اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس موقع پر دونوں برادر ملکوں کے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا- انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ بھی کیا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: